• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی رابیکا خان بھارتی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، یوٹیوبر، گلوکارہ، اداکارہ و ماڈل رابیکا خان نے انکشاف کیا ہے کہ بہت جَلد بھارت میں اُن کی ایک میوزک ویڈیو ریلیز ہونے والی ہے۔

رابیکا خان کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جس میں وہ بھارت میں کام کرنے سے متعلق انکشاف کر رہی ہیں۔


رابیکا خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔


اس دوران اُن کا اپنے مستقبل میں آنے والے پراجیکٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے بتانا تھا کہ انہوں نے بھارت میں بھی ایک میوزک ویڈیو میں کام کیا ہے، یہ ویڈیو جَلد ریلیز ہوگی، میں اس ویڈیو کے لیے بہت پرجوش محسوس کر رہی ہوں۔


واضح رہے کہ رابیکا خان مشہور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید