ایم این اے حسین الہٰی نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حسین الہٰی کی طرف سے آج لندن سے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین الہٰی کے والد وجاہت حسین پہلے ہی مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوچکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وجاہت حسین نے پریس کانفرنس میں حسین الہٰی کی واپسی کا کہا تھا۔
حسین الہٰی بھی دوبارہ ق لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔
دوسری طرف گجرات سے ٹکٹ ہولڈر شاہ نواز اجنالہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہنواز اجنالہ کی جانب سے کل پریس کانفرنس کرکے مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونے کا امکان ہے۔