• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2022، برطانیہ میں ریکارڈ ساز ہجرت، تعداد 6 لاکھ 6 ہزار

ٹریفلگر اسکوائر لندن
ٹریفلگر اسکوائر لندن

سال 2022 کے دوران برطانیہ میں ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد 6 لاکھ 6 ہزار تھی، یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات (او این ایس) کے ڈائریکٹر جے لنزوپ نے کہا کہ 2022 کے دوران غیر معمولی عالمی واقعات اور کورونا وبا سے لگنے والی پابندیاں ختم ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں بین الاقوامی ہجرت ریکارڈ سطح پر ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہجرت کرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد غیر یورپی ممالک سے ملازمت، تعلیم اور انسانی بنیادوں پر آنے والے مہاجرین کی رہی۔

مہاجرین میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ہجرت کی۔

برطانوی اوورسیز پاسپورٹ رکھنے والے ہانگ کانگ کے شہریوں کیلئے برطانیہ نے ملک میں داخلے کے قوانین نرم کیے تھے جس کی وجہ سے ہانگ کانگ کے شہری بھی بڑی تعداد میں یہاں آئے۔

2018 سے اب تک ہزاروں تارکین وطن چھوٹی کشتیوں میں سوار ہوکر سمندری آبناؤں کو عبور کرکے برطانیہ پہنچے اور سیاسی پناہ کی درخواست دائر کر دی۔

صرف پچھلے سال 45 ہزار تارکین وطن غیر قانونی بحری راستے سے برطانیہ پہنچے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے پچھلے ہی ہفتے اصلاحات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والے طالبعلم اپنے اہلخانہ کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید