لاہور(نمائندہ خصو صی)جمعیت علماء اسلام کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ مولانا محمد امجد خان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور اورحرم شریف کے امام الشیخ عبد الرحمن السدیس اور دیگر اہم راہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کی جس میں باہمی تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوئی ۔مولانا فضل الرحمن نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان کا حر مین شریفین کے ساتھ قلبی تعلق ہے اور بھائیوں جیسے تعلقات میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید مٹھا س پیدا ہو رہی ہے۔ پاک سعودی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوتے جائیں گے۔مولانا فضل الرحمن نے روضہ رسول ؐ پر حاضری کے بعد پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ مقدس میں وطن میں امن وامان کے قیام کے لیئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔