• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 19 سالہ لڑکی شادی والے دن گھر میں آگ لگنے سے ہلاک

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا میں 19سالہ لڑکی شادی والے دن گھر میں آگ لگنے سے ہلاک ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست وسکونسن کے گھر میں رات 4 بجے آگ لگی تو پیج رڈی نامی لڑکی گھر کی دوسری منزل پر سو رہی تھی، دھوئیں میں سانس لینے کے باعث اسے برین ہیمریج ہوا اور وہ اگلے دن اسپتال میں دم توڑ گئی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے میں کسی بھی قسم کے مجرمانہ اقدام کو رد کر دیا ہے۔

ابتدائی تفتیش سے بھی یہی معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کی موت دھوئیں میں سانس لینے کے باعث ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے وقت گھر میں دیگر 3 لوگ بھی موجود تھے جو محفوظ رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید