کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے بدھ تک بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی وجہ سے کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوگی۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں آج بھی تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔