• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈی جی حج سعودی عرب ساجد منظور اسدی کیخلاف انکوائری کا آغاز

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

سعودی عرب میں سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج ساجد منظور اسدی کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

سابق ڈی جی حج ساجد منظور اسدی پر ادویات اور خوراک کے ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام ہے۔

وفاقی وزیر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ساجد منظور اسدی کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں، کچھ شواہد بھی ملے۔

انہوں نے کہا کہ حج جیسے فریضہ کے دوران کسی قسم کی کرپشن یا کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔

طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ انکوائری میں کرپشن ثابت ہوگئی تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کے دوران کسی قسم کی کوتاہی اور کرپشن قابل قبول نہیں۔ فریضہ حج کے بعد حج سے متعلق آڈٹ کراؤں گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کوئی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو معافی نہیں ملے گی۔ معاونین حج نے حجاج کرام کی خدمت میں کوتاہی کی تو انہیں واپس بلا لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید