کراچی کے مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا آغاز ہو گیا۔
کراچی کے مضافاتی علاقوں سپر ہائی وے، گلشنِ معمار، اسٹیل ٹاؤن اور اطراف میں بوندا باندی جاری ہے۔
گزشتہ شب بھی شہرِ قائد میں شدید گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی ہوئی تھی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔