• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی کورٹ کراچی میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سٹی کورٹ کراچی میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

کراچی پولیس حکام کے مطابق سٹی کورٹ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون صائمہ سول اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

اسپتال حکام نے بتایا ہے کہ خاتون کا سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں آپریشن جاری ہے، جس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق گولی پیٹ کو چیرتی ہوئی جسم سے باہر نکلی ہے۔

واضح رہے کہ خاتون نے شوہر کے خلاف خلع کا کیس دائر کر رکھا تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید