وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ سیاست دانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایسےعناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے اس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیش رفت ممکن ہوتی ہے، لیکن ریاست کی علامتوں پر حملہ کرنیوالوں سے مذاکرات نہیں کیے جاتے۔