• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے امریکا میں اردو سے محبت کا عملی ثبوت دے دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ امریکا میں قومی زبان اردو سے عملی محبت کا ثبوت دے دیا۔

بابر اعظم نے ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے منعقد ہونے والی تقریب کے شرکاء سے اردو میں خطاب کیا۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ اس پروگرام کے لیے بہت پُرجوش ہوں، سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم عمر میں اپنے چھوٹے اور بڑے دونوں سے سیکھتے ہیں کیونکہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔

بابر اعظم نے اپنی تقریر میں زور دیا کہ نوجوان خود پر یقین رکھیں اور سیدھے راستے پر چلیں کیونکہ ہم آج کل کسی اور طرف جاتے جا رہے ہیں، بڑے لوگوں کے دیے مشوروں پر سوچنا اور سمجھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان امریکی ریاست میسیچوسٹس کے شہر بوسٹن میں موجود ہارورڈ بزنس اسکول کے کیمپس میں31 مئی سے 3 جون تک منعقد ہونے والے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید