• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: کیا بیوی کو حج کرانا شوہر کی ذمہ داری ہے، اگر وہ صاحبِ استطاعت نہ ہو۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اگر بیوی کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے تو پھر اس کے شوہرپرلازم ہے کہ وہ اسے حج کرائے۔جواب مرحمت فرمائیں۔

جواب: بیوی اگر صاحب استطاعت نہ ہو تو اس پر حج فرض ہی نہیں ہے، اور اگر صاحب ِ استطاعت ہے تو اس پر خود اپنے مال سے حج کرنا فرض ہے، شوہر کے ذمے بیوی کو حج کرانا لازم نہیں ہے، البتہ بیوی ہمیشہ شوہر، اس کی اولاد کی خدمت اور گھر کی دیکھ بھال میں زندگی گزار دیتی ہے، لہٰذا اگر شوہر خوشی سے بیوی کو حج کرادے تو یہ مروت کا تقاضا ہے، اور اس کے لیے اجرو ثواب کا باعث ہے۔