• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفی جاوید کا ’نیا منفرد لباس‘ سوشل میڈیا صارفین کو بھاگیا

عرفی جاوید، فوٹو انسٹاگرام
عرفی جاوید، فوٹو انسٹاگرام

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید کا نیا منفرد لباس سوشل میڈیا صارفین کو پسند آگیا۔

عرفی جاوید بدھ کے روز جب ممبئی میں شوٹنگ کے لیے باہر نکلی تو اُنہیں دیکھ کر پاپرازی فوٹوگرافرز اور دیگر شہری بالکل حیران رہ گئے۔

وہ اداکارہ جنہیں بے باک ملبوسات کے باعث اکثر ہی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، گزشتہ روز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ویڈیوز میں جب اُنہیں اپنے ہلکے ہرے رنگ کے لباس کے ساتھ سافٹ ٹوائز سے بنی ایک خوبصورت جیکٹ پہنے دیکھا تو سوشل میڈیا صارفین خود کو ان کی تعریف کرنے سے نہیں روک سکے۔


لیکن جہاں سوشل میڈیا صارفین عرفی جاوید کی تخلیقی صلاحیت کی تعریف کررہے ہیں وہیں کھلونوں سے بنی اس خوبصورت اور منفرد جیکٹ پر دلچسپ تبصرے  کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید