• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون اول مصر پہنچ گئیں، صدر فتح السیسی سے ملاقات کریں گی

امریکی خاتون اول جل بائیڈن آج قاہرہ پہنچی ہیں جہاں ان کی ملاقات مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور ان کی اہلیہ انتصار امیر سے ہوگی۔

مصر کی خاتون اول نے ایئرپورٹ پر جل بائیڈن کا استقبال کیا، جل بائیڈن جامعۃ الازہر میں نوجوان مصری اسکالرز سے ملاقات کریں گی۔

جوبائیڈن کے 2020ء میں برسراقتدار آنے کے بعد جل بائیڈن کا یہ پہلا دورہ مصر ہے۔

پچھلے برس صدر جوبائیڈن اقوام متحدہ کی ماحولیاتی سمٹ میں شرکت کیلئے شرم الشیخ آئے تھے۔

امریکا اور مصر کے درمیان 1970ء کی دہائی سے قریبی تعلقات ہیں جب 1979ء میں مصر وہ پہلی عرب ریاست بنی جس نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کیا۔

تب سے اب تک مصر کو اربوں ڈالر کی معاشی اور فوجی امداد دی جاچکی ہے۔

امریکا مصر کو سالانہ 1.3 ارب ڈالر کی فوجی امداد دیتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید