لاہور(خصوصی نمائندہ)ضلعی انتظامیہ نے پراونشل مینیجمنٹ سروس امتحانات کے پیش نظرشہر کے 5مقامات پر دفعہ 144کا نفاذ کردیا جو کہ آج ہفتہ 3جون سے 6 جون تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن ایگزامینیشن سنٹر جوہر ٹاؤن،غالب روڈ گلبرگ ، ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن گیٹ نمبر 2اور گیٹ نمبر 6 ، گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل سکول ماڈل ٹاؤن دفعہ 144والے مقامات میں شامل ہیں۔