• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران خواتین پلیئرز کو کیا آوازیں آتی ہیں؟ ندا ڈار نے بتادیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

قومی ویمن ٹیم کی کپتان، آل راؤنڈر ندا ڈار نے باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران خواتین پلیئرز کو سننے کو ملنے والے دلچسپ جملوں سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ندا ڈار نے گزشتہ شب جیو نیوز کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔

اس دوران لیڈی بوم بوم نے اپنی زندگی کے یادگار لمحات کا ذکر کیا اور دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔


ندا ڈار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اُنہیں بال لمبے رکھنے کا کوئی خاص شوق نہیں، اُنہوں نے ایک بار اپنے بال لمبے کیے بھی تھے مگر وہ بالوں کو سنبھال نہیں سکی تھیں۔


ندا ڈار کا بتانا تھا کہ اُنہیں اپنے کالج کے دن بہت یاد آتے ہیں، اُن کی کالج کی پرنسپل اور اساتذہ اُنہیں بے حد پسند کرتے تھے۔

ندا ڈار نے کرکٹ میچ کے دوران باؤنڈری وال پر فیلڈنگ پر کھڑی خواتین کو سننے کو ملنے والے جملوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مردوں کی طرح خواتین کو شادی کے پروپوزل تو نہیں آتے مگر ہاں تعریف کی جاتی ہے۔


ندا ڈار کا بتانا تھا کہ خواتین پلیئرز کو زیادہ تر ’آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں‘ یا ’ہمارے ساتھ بھی کرکٹ کھیل لیں‘ جیسے جملے سننے کو ملتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید