آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف جنوری میں ٹیسٹ سیریز مکمل کر کے ریٹائرمنٹ لینے کے خواہاں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اگلے سال جنوری میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا ایک ٹیسٹ میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جو کہ ڈیوڈ وارنر کا ہوم گراؤنڈ بھی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اشارہ کیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میرے کیریئر کا اختتام ہوسکتا ہے۔
پاکستان ٹیم دسمبر 2023ء سے جنوری 2024ء میں آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی اور اس سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں شیڈول ہے۔