• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارنزک لیب کی رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے باہر موجودگی ثابت


پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی فوٹو گرامیٹک رپورٹ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاؤس لاہور کے باہر موجودگی ثابت ہوگئی۔

یاسمین راشد کی فوٹو گرامیٹک کی فارنزک رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کر لی، فوٹو گرامیٹک رپورٹ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں نظر آنے والی خاتون یاسمین راشد ہی ہیں، فوٹو گرامیٹک رپورٹ سے یاسمین راشد کی جناح ہاؤس کے موجودگی ثابت ہوتی ہے۔

لاہور پولیس نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کی درخواست کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید