• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوری آباد ریفرنس، وزیرِ اعلی سندھ کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ۔۔۔فائل فوٹو
وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس میں وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر کے خلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

مراد علی شاہ کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

جونیئر وکیل کی جانب سے ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان کے وکلاء کی عدم موجودگی پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکلاء سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں مصروف ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید