• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شہریوں کے ویزا مراحل تیز ترین بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، کینیڈین وزیر

‎کینیڈا کے وفاقی وزیر برائے امیگریشن شان فریزر نے کہا ‎ہے کہ پاکستانی شہریوں کے کینیڈین ویزہ کے حصول کے تمام مراحل کو تیز ترین بنانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

نمائندہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شان فریزر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں درخواستوں کا جائزہ لینے کے لیے گنجائش کو بڑھایا جا رہا ہے اور 60 دنوں میں ویزا پراسیسنگ ٹائم پر مکمل عملدرآمد ہو رہا ہے۔

شان فریزر نے کہا کہ اس وقت کینیڈین امیگریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر ویزا پراسیسنگ کی مدت، یعنی 800 سے زائد دنوں کا اطلاق نئے درخواست گزاروں پر نہیں ہو رہا، یہ پرانی زیرِ التوا درخواستوں کی مدت ہے۔

کینیڈین وزیر کا کہنا تھا کہ جونہی پرانی درخواستوں کو نمٹا دیا جائے گا تو ویب سائٹ اپ ڈیٹ کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم 60 دنوں کو کم کر کے 30 دن کے اپنے وعدے کو بھی پورا کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید