• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے پرامید ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کےلیے پرامید ہیں۔

ترک خبر ایجنسی سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم اب بھی بہت پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عملی شکل اختیار کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے ہمارا 9واں جائزہ تمام شرائط و ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے پاکستان تمام اقدامات مکمل کر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ ہمیں اس ماہ کوئی اچھی خبر ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید