• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکی، بینک میں 60 لاکھ کا ڈاکہ، ڈاکوؤں کے تشدد سے سیکورٹی گارڈ زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا ۔برکی میں گرین سٹی کے قریب 5 ڈاکوؤں نے نجی بنک میں سکیورٹی گارڈ منور اور سہیل سے اسلحہ چھین کر عملے کو یرغمال بنایا،پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے بینک میں موجود شہری عمران سے 41 لاکھ سمیت بینک سے 60 لاکھ لوٹ لئے۔مزاحمت پر تشدد سے سکیورٹی گارڈ منور زخمی،ڈاکو گارڈز سے اسلحہ بھی لے گئے۔باٹا پور میں چور دلاور حسین کے گھر کے تالے توڑ کر 20لاکھ 60ہزارکے زیورات اور نقدی، چوہنگ میں رابعہ ہارون کے گھر سے 10لاکھ کے زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے ، شاہدرہ میں ڈاکو خالد حسین کے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر 10لاکھ 32ہزار کےزیورات ، نقدی اور موبائل،اسلام پورہ میں احمدرضاکے سیلون سے 30ہزار پانچ سو رروپے ،فیکٹری ایریا میں حسن زاہد کی دکان سے 40ہزار پانچ سو روپے ،جوہر ٹاون میں شہروز آصف کی دکان سے 30ہزار روپے چھین کر فرا ر ہو گئے، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شاہدرہ سے گلزار احمد اور شبیر احمد ، باٹا پور سے خالد،ہیئر سے فیصل، ہنجر وال سے ملک نذرحسین ، کاہنہ سے نشال خان اور جاوید سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی ۔ سندر سے چور سیدہ قرۃ العین کی کار چوری ہو گئی، ڈیفنس، اچھرہ، ماڈل ٹاون ،چوہنگ، ساندہ، ہنجروال، لیاقت آباد سے کاریں اور نیو انارکلی، سمن آباد، لاری اڈا، شادمان، نشتر کالونی، ماڈل ٹاون ،ملت پارک، اقبال ٹاون، مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
لاہور سے مزید