• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ 24-2023ء: ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 24-2023ء کے تحت ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کو گرین پاکستان پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 125 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔

دستاویز کے مطابق جون 2024 تک منصوبے پر 26 ارب 98 کروڑ روپے لاگت کاتخمینہ ہے۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگلے مالی سال اس منصوبے پر 3 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ اگست 2019ء میں پی ٹی آئی کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید