• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ آر سی پی کا زبیر انجم کی جلد بحفاظت بازیابی کا مطالبہ

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈا) نے زبیر انجم کی جلد اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایچ آر سی پی نے ایسے غیر قانونی واقعات کی روک تھام پر بھی زور دیا ہے۔

ایمنڈا نے زبیر انجم کو لاپتا کرنا ناقابل قبول عمل قرار دیتے ہوئے اسے آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا۔

ایمنڈ نے واقعے میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس سے قبل جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹشنرز کمیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو زبیر انجم کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کرانے کا حکم دیا۔

سی پی جے ایم پی نے واقعے سے متعلق رپورٹ 36 گھنٹے میں کمیشن میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری طرف کراچی پریس کلب کی جانب سے زبیر انجم کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔

کے یو جے دستور کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا، جس میں زبیر انجم کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔

احتجاج میں مختلف صحافی تنظیموں کے رہنماؤں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید