• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ سونالی سیگل آج کس سے شادی کرنے والی ہیں؟

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی معروف اداکارہ سونالی سیگل اپنے بوائے فرینڈ، اشیش سجنانی سے شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پیار کا پنچ نامہ‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سونالی سیگل آج شادی کرنے جا رہی ہیں، سونالی سیگل اپنے بوائے فرینڈ، ہوٹل کے مالک اشیش سجنانی کے ساتھ اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی اور اشیش گزشتہ 5 برسوں سے ڈیٹنگ کر رہے تھے۔

اس جوڑی کی شادی بھارتی شہر ممبئی میں اپنے قریبی دوستوں اور عزیز رشتہ داروں کے درمیان ہوگی۔


بھارتی میڈیا ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق اداکارہ کے ایک قریبی دوست نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شادی 7 جون کو دوپہر میں ہوگی، سونالی اور اشیش نے اس دوران میڈیا کی نظر سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی سیگل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ایک خوشگوار مہندی کی تقریب سے رواں ہفتے پیر، 5 جون کو ہو چکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید