• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی بجٹ 24-2023ء میں وزارتِ تجارت کے ترقیاتی بجٹ میں 7 کروڑ روپے سے زائد کی کٹوتی کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ تجارت کے لیے 1 ارب 10 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔

وزارتِ تجارت کے 2 جاری اور 1 نئے منصوبے کے لیے فنڈز رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

کوئٹہ ایکسپو سینٹر کے لیے 80 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد، پشاور ایکسپو سینٹر کے لیے 9 کروڑ 25 لاکھ روپے، سیالکوٹ ایکسپو سینٹر کے منصوبے کے لیے 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل وزارتِ تجارت کے لیے 1 ارب 17 کروڑ 44 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید