وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی حلقے ایل اے 15 میں ضمنی انتخابات جیتنے پر پارٹی رہنما ضیاء القمر کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے کارکنان کو شاباش دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ کراچی اور ملتان کے بعد آزاد کشمیر کے ضمنی انتخابات میں بھی تیر چل گیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں ضلع باغ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جیالے امیدوار کو کامیاب کروایا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کراچی سے کشمیر تک انتخابی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام کا ہماری پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے۔