پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2 ڈراموں میں اداکاری کر رہی تھیں جس کی وجہ سے بورڈ کے امتحان میں فیل ہوگئی تھیں۔
حال ہی میں اداکارہ نتاشا علی نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی ، جہاں انہوں نے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نویں جماعت میں فیل ہوگئی تھیں۔
اداکارہ نے میزبان کے ایک سوال پر بتایا کہ انہوں نے گریجویشن کیا ہے لیکن جب میٹرک میں تھیں تو ڈرامہ سیریل جاڑے کا چاند اور مس فٹ میں اداکاری کر رہی تھیں، ان ہی دنوں نویں جماعت کے امتحانات تھے جس میں وہ فیل ہوگئی تھیں کیونکہ ان دنوں 2 ڈرامے ایک ساتھ کر رہی تھیں۔
میزبان کے سوال کہ 14، 15 سال کی عمر میں اداکاری کرنے کی کیا جلدی تھی؟ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بہت شوق تھا۔
نتاشا علی نے بتایا کہ انہیں پی ٹی وی کے ڈرامے دیکھ کر اور عظمیٰ گیلانی، فریال گوہر، شگفتہ اعجاز کی اداکاری دیکھ کر اداکاری کا شوق پیدا ہوا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک سال فیل ہوئی لیکن پڑھائی جاری رکھی اور پھر گریجویشن مکمل کیا۔