• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ حجم 14460 ارب، ایف بی آر کا ہدف 9200 ارب مقرر

مالی سال 24-2023ء کے بجٹ میں فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹارگٹ 9 ہزار 200 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ 24-2023ء کا کل حجم 14 ہزار 4 سو 60 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 9200 ارب روپے مقرر ہے، جن میں سے ڈائریکٹ ٹیکسز کا حجم 3 ہزار 759 ارب روپے ہوگا۔

دستاویز کے مطابق ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا حجم 5 ہزار 441 ارب روپے ہوگا، نان ٹیکس آمدن 2963 ارب روپے ہوگی۔

دستاویز کے مطابق آئندہ برس مجموعی آمدن 12 ہزار 163 ارب روپے ہوگی، وفاقی محاصل 2531 ارب روپے ہوں گے، صوبوں سے 650 ارب روپے کا سرپلس بجٹ ملے گا جبکہ پرائیویٹائزیشن سے 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ 7573 ارب روپے ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید