• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے بجٹ پر تاجروں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، بزنس مین گروپ کے زبیر موتی والا نے مشکل حالات میں اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ ہم جو سمجھ رہے تھے اس سے کہیں آسان بجٹ ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے بھی مشکل وقت میں اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ سب سے زیادہ زراعت اور آئی ٹی سیکٹر پر فوکس کیا گیا ہے۔

سرحد چیمبر آف کامرس نے بجٹ مسترد کردیا، قائم مقام صدر اعجاز آفریدی نے کہا کہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز شامل نہیں کی گئیں۔

کراچی کے تاجروں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کے لیے امپورٹ پر ایک فیصد ڈیوٹی فری مذاق ہے، کم از کم دس فیصد ٹیکس چھوٹ دیناچاہیے تھا۔

تاجروں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں مہنگائی پر قابو پانے کا کوئی حل نہیں بتایا گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید