• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپن بولرز کا اسپیشلائزڈ کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا، کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

کیمپ میں بیٹرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے جہاں مختلف سیشنز میں ٹریننگ ہوگی۔

کیمپ میں فخر زمان اور عابد علی کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ اسپن بولرز کی کوچنگ کے لیے این سی اے کے کوچز موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے اس حوالے سے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود کھلاڑی کیمپ میں شامل ہیں، کیمپ کی بدولت کھلاڑی اپنی صلاحتیوں کو بہتر کر سکیں گے۔

گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ اسپنرز کا کیمپ ہے، کوشش ہوگی اچھے اسپنرز سامنے آئیں، ہم تینوں فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ورلڈ کپ جیتیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اگلا فائنل کھیلنا ہدف ہے۔

گرانٹ بریڈ برن نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی کرکٹ کو ہر شعبے میں بہتر کرنا ہوگا، اس کیمپ میں بیٹرز کو اسپنرز کو اچھے طریقے سے کھیلنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عابد علی اچھے کھلاڑی ہیں اور ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں ایوریج بہترین ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید