• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا میئر پیپلز پارٹی سے ہو گا، نثار کھوڑو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر پیپلز پارٹی سے ہو گا۔ 

کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کے کاغذات جمع کرانے پہنچے ہیں۔

نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بطور اکثریتی پارٹی سامنے آئی، پیپلز پارٹی نے کوئی سیٹ خالی نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ ہم خدمت جاری رکھیں گے، جس کے منہ میں جو آتا ہے بول سکتا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپنی پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں۔

قومی خبریں سے مزید