• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ چیمپئن میں بدترین کارکردگی، روی شاستری بھارتی ٹیم پر برس پڑے

انگلینڈ کے اوول گراؤنڈ پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بری پرفارمنس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری روہیت شرما الیون پر برس پڑے۔

ایک بیان میں روی شاستری نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں فرنچائز کرکٹ کھیلنی ہے یا ملک کےلیے کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے تمام پلیئرز کو اپنی ترجیحات بتانی چاہئیں، اگر ان کی ترجیح فرنچائز کرکٹ ہے تو یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو بھول جائیں۔

بھارتی ٹیم کے سابق کوچ نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو فرنچائز کرکٹ کے معاملے پر سامنے آنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کو کنٹریکٹ میں شق ڈالنی چاہئے کہ وہ کسی وقت بھی کھلاڑیوں کو فرنچائز کرکٹ سے روک سکیں۔

روی شاستری نے یہ بھی کہا کہ کنٹریکٹ میں شق ڈالنے کے بعد فرنچائز سے پوچھا جائے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی پر کتنی انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید