• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی WBO باؤٹ 24 جون کو گلگت میں ہوگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی 23 سالہ نوجوان باکسر عثمان وزیر کی ڈبلیو بی او ( ورلڈ باکسنگ آرگنائزنگ ) باؤٹ 24 جون کو لالک جان اسٹیڈیم گلگلت میں منعقد ہورہی ہے۔

ڈبلیو بی او ( ورلڈ باکسنگ آرگنائزنگ ) باوٹ میں ان کا مقابلہ تنزانیہ کے فقیری سلون سے ہوگا۔

خیال رہے کہ عثمان وزیر نے رواں سال 3 فروری کو دبئی میں تھائی لینڈ کے باکسر پاتھپان کو شکست دے کر دبلیو بی او ویلڑ ویٹ 67 کلو گرام کیٹگری میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ تاہم اب وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے جا رہے ہیں۔

16 اپریل 2000 کو پیدا ہونے والے عثمان وزیر نے 2018 میں پروفیشنل باکسنگ کیرئیر کی شروعات کی اور 3 مئی 2019 کو ان کی پہلی پروفیشنل باوٹ دبئی میں مراکش کے باکسر براہیم اوبینس کے خلاف تھی، جس میں عثمان وزیر نے فتح حاصل کی۔

عثمان وزیر نے کیرئیر کی دس باؤٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے تمام میں کامیابی سمیٹی جبکہ 7 باوٹ میں انہوں نے اپنے حریف کو ناک آوٹ کیا ہے۔

عثمان وزیر  کا 24 جون کو ہونے والی باؤٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جیت کے لئے وہ پر امید ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ ان کے ناقابل شکست رہنے کے ریکارڈ کو برقرار رکھے۔

عثمان وزیر نے باوٹ کے سلسلے میں FCNA کے کماندر میجر جنرل کاشف اور حکومت گلگت بلتستان کا خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں۔

عثمان وزیر نے مزید بتایا کہ دس راونڈ پر مشتمل ان کی باؤٹ 24 جون کو شام 07:40 پر شروع ہوگی جبکہ گلگت کے لالک جان اسٹیڈیم میں ایونٹ کا آغاز شام 5 سے بجے ہو جائے گا، جہاں 11 ممالک کے باکسرز 12 باؤٹ میں شرکت کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید