• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی تشدد کیس،عمران خان اور طاہر القادری کےدوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری

اسلام آباد(صباح نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جو نیجو پر تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کردی، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوسکی جس پر عدالت نے دونوں رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، انسپکٹر یاسین بھٹہ نے تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، رپورٹ کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ پر موجود سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ پتہ نہیں وہ کہاں ہیں، رپورٹ کے مطابق طاہر القادری کے وارنٹ کی تعمیل بھی نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین