• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملہون خاتون کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ کورلوس عثمان سیزن 5 سے باہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ترکیہ کی مشہور ترین ڈرامہ سیریز ’کورلوس عثمان‘ میں ملہون خاتون کا مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے سیزن 5 میں نہیں ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملہون خاتون ڈرامہ سیریل کورلوس عثمان کو چھوڑ کر جا رہی ہیں، وہ اس ڈرامے کے سیزن 5 میں نظر نہیں آئیں گی۔

اس ڈرامے کے پانچویں سیزن کے لیے جہاں متعدد اداکاروں کے ساتھ پروجیکٹ کو نئے سرے سے سائن کیا جا رہا ہے وہیں ملہون خاتون کے ساتھ کورلوس عثمان کے پانچویں سیزن کا ایگریمنٹ ری نیو نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملہون خاتون، اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نے گزشتہ سال برک اوکتے سے شادی کر لی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑی کے ہاں اب جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، اسی لیے ادکارہ یلدیز جاگری اب سیزن 5 میں کام نہیں کریں گی۔

یاد ہے کہ کورلوس عثمان کے سیزن 4  کی آخری قسط گزشتہ جمعرات کو نشر کی گئی تھی۔

اس سے متعلق اس کے مرکزی کردار، عثمان بے نے بھی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ سیزن 4 کی آخری قسط دیکھ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید