• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی اور یاسر حسین کی ایوارڈز شو میں نوک جھونک، ویڈیو وائرل

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور یاسر حسین کی ایوارڈز شو میں نوک جھونک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 سجل علی نے حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا، ان کی ڈرامہ ’زرد پتوں کا بن‘ میں زبردست پرفارمنس کو مداحوں اور ناقدین دونوں نے بےحد سراہا۔

تقریب کے دوران ایک موقع پر سجل علی اور اداکار یاسر حسین کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھونک دیکھنے میں آئی، جو بعد میں سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔

یاسر حسین اور حریم فاروق تقریب کے میزبان تھے، جبکہ سجل علی ایک سینئر آفیشل کے ساتھ ایوارڈ پیش کرنے اسٹیج پر آئیں، اس دوران یاسر حسین نے حسبِ عادت مذاق کرنا شروع کیا، جس پر سجل علی کچھ برہم نظر آئیں۔

سجل نے مسکراتے ہوئے یاسر سے کہا کہ آپ کے اسکرپٹ کی ساری لائنز ختم ہوگئی ہیں یا ابھی کچھ باقی ہیں؟ یہ جملہ سن کر ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ سجل علی کے لہجے میں برہمی اور جھنجھلاہٹ صاف محسوس ہو رہی تھی، واقعے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اور انٹرنیٹ صارفین نے مختلف ردِعمل دیے۔

کسی نے کہا کہ سجل نے بالکل ٹھیک کیا، مذاق کی بھی حد ہوتی ہے، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ سجل کا رویہ بالکل درست تھا، یاسر کا انداز کچھ زیادہ تھا۔

کئی لوگوں نے اس لمحے کو ’awkward yet iconic‘ قرار دیا اور کہا کہ سجل علی نے اپنی پروفیشنل باڈی لینگویج کے ذریعے صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید