• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ہانیہ عامر ٹھیک ہیں؟ اداکارہ کی اسپتال سے پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک نئی پُراسرار انسٹاگرام پوسٹ شیئر کر کے اپنے مداحوں کو تشویش اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔ 

ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں جس کے ساتھ کیپشن لکھا کہ کس نے نظر لگائی پریتی کو؟  

پوسٹ کی دو تصاویر میں ہانیہ عامر کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

مداحوں نے کمنٹس میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کی ہیں، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہانیہ واقعی بیمار ہیں یا پھر یہ کسی نئے پراجیکٹ کی جھلک ہے۔

مداح اب بے چینی سے منتظر ہیں کہ ہانیہ عامر اپنی صحت یا نئی پوسٹ کے بارے میں وضاحت کریں۔

یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب ہانیہ عامر نے بنگلادیش میں گزارے گئے لمحات پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا تھا۔

انہوں نے لکھا تھا کہ بنگلادیش، آپ کا پیار، خلوص اور مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہے گی، آپ سب کے ساتھ گزاری گئی میٹھی یادیں میرے دل کا حصہ بن گئی ہیں، اگلی ملاقات تک کے لیے خدا حافظ۔

ہانیہ عامر نے اپنے حالیہ دورۂ بنگلادیش کے دوران ڈھاکا کے عوام کے دل جیت لیے تھے، انہوں نے ناصرف حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بنگلازبان میں مداحوں کو خوش آمدید کہا بلکہ احسن منزل کا دورہ بھی کیا، ان کی سادگی اور خوش مزاجی نے بنگلادیشی شائقین کو خاصا متاثر کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید