• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریج فاطمہ کی کینسر سے صحتیاب ہونے کے بعد عمرے کی ادائیگی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے اور کینسر سے زندگی کی جنگ جیتنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پُرسکون طریقے عمرے کی ادائیگی سے متعلق چند اہم تجویز شیئر کر دی۔

انہوں نے کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد عمرے کی ادائیگی کو جذباتی قرار دیا اور بتایا کہ الحمدللّٰہ، ہم نے عشاء کے بعد اپنا عمرہ پرامن طریقے سے، سکون کے ساتھ اداکیا اور دل سے اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔


انہوں نے بتایا کہ اگلا دن خانہ کعبہ میں گزرا، اللّٰہ نے مجھے حطیم میں نماز پڑھنے اور کسوہ پر اپنے خاندان کے نام لکھنے کا شرف بخشا۔ میں الحجر الاسود سے چند قدم کی دوری پر تھی لیکن ہجوم کی وجہ سے اس سے دور رہی۔ بعض اوقات تحمل بھی عبادت کی ایک شکل ہے۔

انہوں نے اپنے طویل پیغام کے اختتام پر اپنے فالوورز کو یہ بھی مشورہ بھی دیا کہ عمرہ کے دوران تصویریں نہ کھینچیں کیونکہ بعد میں ان کی تصویر کھینچی جا سکتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید