• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمی کیریئر شاہ رخ سے زیادہ مشکل تھا، میرے علاوہ کوئی اور گاؤں سے نہیں آیا، کنگنا رناوت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی متنازع بیانات دینے کے حوالے سے معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انکا فلمی کیریئر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے علاوہ کوئی اور گاؤں سے نہیں آیا تھا، لہٰذا اسی لیے میری کامیابی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہر ایک کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے کیریئر اور زندگی کے سفر پر فخر کرے اور یہ حق کنگنا رناوت کو بھی اسی طرح حاصل ہے کیونکہ میں بھی مختلف نہیں ہوں۔

ہماچل پردیش کے گاؤں بھملہ سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ کنگنا نے حال ہی میں دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار بننے کا سفر اور اب سیاست میں آنے کا میرا کیریئر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا۔ 

کنگنا نے اپنے مشکل سفر کی وجہ دیہی اور شہری پس منظر کے فرق کو قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ کانوینٹ تعلیم یافتہ ہونا بھی کامیابی میں ایک اہم عنصر ہوتا ہے۔

کنگنا کے مطابق انکے علاوہ شاید ہی کوئی اور گاؤں سے آیا ہو اور مرکزی دھارے میں کامیابی حاصل کی ہو۔ آپ شاہ رخ خان کی بات کرتے ہیں، وہ تو دہلی سے تعلق رکھتے اور کانوینٹ تعلیم یافتہ ہیں، جبکہ میں ایک دیہات کی لڑکی اور وہ بھی بھملہ جیسے دور دراز کا علاقہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر لوگ مجھ سے اس پر اختلاف کریں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ میں اپنی زندگی کے اس تجزیے کو بالکل درست سمجھتی ہوں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ میں سچائی پر یقین رکھتی ہوں اور صرف لوگوں سے نہیں بلکہ خود سے بھی سچ بولتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید