نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ایک شخص نے 3 چینی ریسٹورنٹس میں کلہاڑی سے حملہ کر کے 4 افراد کو زخمی کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک زخمی کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ دیگر 3 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رپورٹس کے مطابق چینی ریسٹورنٹس میں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے حملے کیے گئے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے فی الحال واقعے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔