• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز گال اور کولمبو میں کھیلی جائے گی۔

پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا جبکہ کولمبو کا سنہالیز اسپورٹس کلب 24 سے 28 جولائی تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔

گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے گزشتہ سال 342 رنز کا ہدف عبور کر کے 4 وکٹوں سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا، یہ اس گراؤنڈ پر سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ٹیسٹ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔

پاکستان ٹیم نے سنہالیز اسپورٹس کلب میں آخری مرتبہ 2014ء میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، اس میدان میں پاکستانی ٹیم 6 ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے ایک جیتا ہے اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے جبکہ 4 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی اور ٹیسٹ سیریز سے قبل 11 اور 12 جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

یہ پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 کی پہلی سیریز ہے۔

پاکستان ٹیم نے آخری مرتبہ گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید