• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کی فلسطین پر اسرائیلی حملے کی مذمت

بشکریہ: العربیہ نیوز۔
بشکریہ: العربیہ نیوز۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے فلسطین پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

ابوظبی سے اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، جنین پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے فلسطینی جانوں کا زیاں قابل مذمت ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حکام فلسطینی علاقوں میں کشیدگی اور جارحیت کا خاتمہ کرکے مشرق وسطیٰ میں امن بحال کریں۔

اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ دو ریاستی حل کی راہ میں حائل تمام سرگرمیاں ختم ہونی چاہئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فلسطین میں پُرتشدد کارروائیوں میں رواں برس 120 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید