• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی مدت پوری ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، مدت پوری ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے، آئینی مدت پوری ہونے پر 60 سے90 دن میں نئے انتخابات ہوں گے۔

نارروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نئے منصوبوں کی ترقی کا دار و مدار سیاسی استحکام پر ہے، آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن)  کو 2013 والا مینڈیٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی سے بے یقینی کا خاتمہ ہوگا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، وہ پارٹی کو نہیں چھوڑ سکتے، ہمارے مخلص ساتھی ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا حصہ ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید