• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کریگا

اسلام آباد (اے پی پی) قومی والی بال ٹیم ہیڈ کوچ مظہر حسین نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کرےگی۔ چیمپئن شپ 9 سے 17 جولائی تک تائیوان میں کھیلی جائے گی ، ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 18 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ان کھلاڑیوں میں محمد وسیم، محمد فاروق، عمر چینہ، شانی، محمد فہد، عابد علی، نوبیل شہزاد، عطااللہ، نعیم علی، محمد اویس شاہ، شاہ زیب، اسحاق احمد، شہریار، محمد سلمان، ندیم، ثاقت ، خالد محمود اور محمد بلال شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ مظہر حسین اور اسسٹنٹ کوچز محمد اکرم، محمد اظہر اور خالد وقار جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔ ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں یکم جنوری 1997ءکے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ ایونٹ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے کیا جائے گا۔ ایران میں کھیلی گئی گذشتہ چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ امید ہے کہ قومی ٹیم سیمی فائنل تک بآسانی کوالیفائی کرکے کانسی کا تمغہ حاصل کرےگی۔ 
تازہ ترین