• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشنز روک دیے

بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے الیکشنز روک دیے۔

چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن 17 جولائی تک روکنے کا حکم دیا ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے فریقین میں شامل وزیراعظم، وزارت آئی پی سی، ذکاء اشرف کو اس حوالے سے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

عدالت عالیہ بلوچستان میں پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن گل محمد کاکڑ نے الیکشنز چیلنج کیے تھے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کیلئے 27 جون کو الیکشنز ہونا تھے، جن کی نگرانی کیلئے حکومت نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو خود مختار ایڈجوڈیکیٹر تعینات کیا تھا۔

پی سی بی سربراہ کے طور پر نجم سیٹھی خدمات انجام دے رہے تھے لیکن انہوں نے موجود الیکشنز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

دوسری طرف چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کی جنگ عدالت میں پہنچی، پی سی بی کی سابق مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان شکیل شیخ اور گل زادہ نے گورننگ بورڈ اور چیئرمین الیکشن کیخلاف عدالت سے رجوع کیا۔

اس پر لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین کا انتخاب رکوانے کےلیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید