گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)دودھ اور دہی میں مختلف کیمیکل ملائے جانے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد پیٹ اور معدہ کے علاوہ دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھلے عام دودھ اور دہی ایک سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے مگر اس پانی کے ملاوٹ شدہ دودھ میں انسانی صحت کیلئے مضر کیمیکل مکس کئے جارہے ہیں جس سے پتلا دودھ بھی گاڑھا محسوس ہونے لگتا ہے جبکہ آگ پر معمولی ابالا دینے سے کیمیکل والے دودھ میں فوری ملائی آنا شروع ہو جاتی ہے جبکہ یہ دودھ اور دہی پینے سے بچے ،خواتین اور بوڑھے افراد کی اکثریت مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔