• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور پشین کے بازاروں میں انسداد پولیو کی ٹیمیں تعینات

خاتون اہلکار شاپنگ مال میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں۔
خاتون اہلکار شاپنگ مال میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں۔

کوئٹہ اور پشین کے شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں انسداد پولیو کی ٹیمیں تعینات ہیں۔ عید کی شاپنگ کےلیے آنے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) سید زاہد شاہ کا کہنا ہے کہ سینٹر بلوچستان میں عید کے دنوں میں بھی پولیو سے بچوں کے تحفظ کیلئے سرگرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ انسداد پولیو مہم شاپنگ مالز و مارکیٹوں میں آج رات گئے تک جاری رہے گی۔

کوآرڈینیٹر ای او سی نے کہا کہ شاپنگ مالز کے علاوہ بس اڈوں اور مختلف انٹری پوائنٹس پر بھی ٹیمیں تعینات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں شہر کے پارکس میں بھی ٹیمیں بچوں کو موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ مہم 10 جولائی تک جاری رہے گی۔

زاہد شاہ نے بتایا کہ افغانستان میں نئے آنے والے کیسز کے پیش نظر بلوچستان میں پولیو وائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاپنگ مالز و مارکیٹوں اور بس اڈوں میں 36 ٹیمیں تعینات ہیں۔

صحت سے مزید