کینیڈا کے شہر اونٹاریو کی سیاسی شخصیت غوث ڈار نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
غوث ڈار نے لاہور میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہوگئے۔
چوہدری شجاعت نے غوث ڈار کو ق لیگ اورنٹاریو کا صدر اور فیصل چیمہ کو جنرل سیکریٹری مقرر کردیا ہے۔
اس موقع پر ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ پارٹی میں تعیناتیاں میرٹ پر کی جا رہی ہیں، پارٹی عہدیدار بھی شفافیت کو یقینی بنائیں۔