• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ، بھارت میں اسٹیڈیمز اپ گریڈ کرنے کا پلان تیار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے تمام وینیوز کو مزید اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے وینیوز کے لیے امپورٹڈ گھاس، نئی آؤٹ فیلڈز اور بہتر فلڈ لائٹس کی تیاری جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہر ورلڈ کپ وینیو کو بھارتی بورڈ کی جانب سے 50 کروڑ روپے ملیں گے، آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل انفرااسٹرکچر پر رقم خرچ کی جائے گی، منصوبے کے مطابق ممبئی کے اسٹیڈیم میں نئی فلڈلائٹس کی تنصیب ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے اسٹیڈیم میں کارپوریٹ باکسز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، لکھنؤ میں نئی پچز بچھائی جائیں گی، کولکتہ میں ڈریسنگ رومز کو آپ گریڈ کیا جائے گا، دھرم شالہ میں آؤٹ فیلڈ کے لیے امپورٹڈ گھاس استعمال ہو گی، پونے میں ضرورت کے لیے ایک فلور بنایا جا رہا ہے۔

اس طرح دہلی میں اسٹیڈیم کے انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میچز کا انعقاد 10 وینیوز پر ہو رہا ہے، ہر وینیو کی اس وقت مختلف ضرورت ہے جو پوری کی جا رہی ہے۔

بعض اسٹیڈیمز میں ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی جا رہی ہیں جبکہ کچھ اسٹیڈیمز کی نشستوں اور ٹوائلٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید